مرکزی زیر انتظام لداخ کے چوشول میں واقع حقیقی لائن اف کنٹرول پر بھارت اور چین کے درمیان تنازعہ کم ہوتا نہیں دکھائی دے رہا ہے۔
چُشول کے کونسلر کونچوک ستنزن Konchok Stanzin نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی ڈی سی ارگیں چودوں کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "یہ واقع دوگدک علاقے میں پیش آیا ہے جو دولہ ٹانگوں نیوما سب ڈویژن میں آتا ہے۔"
پی ایل اے نے بھارتی حدود میں مویشیوں کو چَرانے سے روکا اُن کا مزید کہنا ہے کہ "گزشتہ مہینے (جنوری) کی 28 تاریخ کو پی ایل اے کی فوج ہمارے علاقے میں آگئی اور ہمیں اپنے علاقے میں اپنے بھیڑ بکریاں چرانے کی اجازت نہیں دی۔ اس بیچ سکیورٹی فورس کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی لیکن ہمارے اپنے چراہے نے مویشیوں (یاک) کو واپس لانے کے لیے غیر متعین سرحد عبور کی۔"
اُن کا مزید کہنا ہے کہ "پی ایل اے کی فوج نے اسے ہمارے ہی علاقے سے پکڑ کر تھانے بھیج دیا ہے۔"
مزید پڑھیں:Rahul Gandhi on Reports of China Abducting Arunachal Teen: چینی فوج کی جانب سے بھارتی نوجوان کا اغوا معاملہ پر راہل گاندھی کا ردعمل
قبل ذکر ہے اس معاملے پر ابھی کسی بھی جانب سے سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ بشدگان کو مطابق بھارت اور چین کے درمیان خراب تعلقات کے پیش نظر پنگونگ اور چشول میں مقامی چراہے نے مویشیوں کو اپنے کی علاقے میں چرانے میں مشکلات کا سامنے کرنا پڑھ رہا ہے۔