اردو

urdu

ETV Bharat / city

RT-PCR Testing Mandatory in J&K: جموں وکشمیر آنے والے تمام مسافروں کا آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ لازمی - J&K updates travel rules for international travellers

کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پی کے پولے کا کہنا ہے کہ سرینگر آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کی آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹنگ لازمی RT-PCR Testing Mandatory in J&K ہے۔ 'کشمیر میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا کوئی بھی کیس ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے سرینگر کے جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں، ان علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر آنے والے تمام مسافروں کا آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ لازمی
جموں وکشمیر آنے والے تمام مسافروں کا آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ لازمی

By

Published : Dec 7, 2021, 4:45 PM IST

کشمیر کے ڈویژنل کمشنرپی کے پولے کا کہنا ہے کہ سرینگر آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کی آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹنگ لازمی RT-PCR Testing Mandatory in J&K ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ابھی کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون New Covid Variant Omecron کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے لہذا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سرینگر کے جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں ان علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر آنے والے تمام مسافروں کا آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ لازمی

ای ٹی وی بھارت سے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جو بھی بین الاقوامی مسافر آ رہے ہیں، خواہ وہ شارجہ سے آرہے ہوں یا کسی اور جگہ سے ان کی آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹنگ لازمی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مسافروں کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور ٹیسٹ رپورٹ آنے تک انہیں ہوٹل میں کورنٹائن کیا جاتا ہے، پھر جن کی رپورٹ مثبت آتی ہے انہیں کووڈ ہسپتال واقع کھنموہ منتقل کیا جاتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ابھی تک اومیکرون کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور وبا کی یہ نئی قسم بھی بہت ہی تیزی سے پھیلتی ہے۔ اور سرینگر کے کچھ علاقوں میں کورونا کے کیسز زیادہ آرہے ہیں اس لیے انہیں کنٹیمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ کورونا وبا کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد نے چند روز قبل ہی کہا تھا کہ 'بیرون ممالک سے لوٹنے والے مقامی افراد اگر اپنی سفری ہسٹری چھپاتے ہیں تو ان پر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details