میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیور کے نائب سرپنچ سلیندر سنگھ نے کہا کہ ترال ستورہ روڈ پر دیور مقام پر پل خستہ ہو چکا ہے اور اس پُل پر کبھی بھی حادثے ہو سکتا ہے کیونکہ اس پل سے درجنوں دیہات کی آبادی کا گزر ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس پل کے نیچے پائیپں ٹوٹ چکی ہیں، تاہم آر اینڈ بی نے یہاں ایک ٹریفک ڈایورشن پر کام شروع کیا تھا لیکن بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا۔
وہیں بٹہ گنڈ کے ایک سماجی کارکن عاصف احمد نے بتایا کہ ترال سے ستورہ تک آر اینڈ بی نے سڑک کی تجدید ومرمت اچھے طریقے سے کی لیکن دیور میں ڈایورشن کا کام ادھورا چھوڑ دیا جو سمجھ سے بالا تر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈایواشن پر ادھورا کام چھوڑنے سے یہاں روزانہ ٹریفک جام ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والے لوگوں کو مشکلات درپیش آتے ہے۔