سرینگر کے امیرا کدل علاقے میں کل ہوئے گرینیڈ حملے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ سرینگر کے امیرا کدل کے نزدیک اتوار کو نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے گرینیڈ حملہ میں زخمی ہونے والی 19 سالہ رافعہ زخموں کی تاب نہ لاسکیں، بالآخر ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ میں کافی لوگوں نے شرکت کی اور مرحومہ کو پرنم آنکھوں سے سپرد لحد کیا۔ Amira Kadal Grenade Blast
ہلاک شدہ خاتون کی شناخت رافعہ نظیر دختر نظیر احمد تندا کے طور پر کی گئی ہے، جو سرینگر کے حضرت بل علاقے کی رہنے والی تھیں۔ حملے میں زخمی ہوئی رافعہ کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کے شدید زخمی سر کا علاج چل رہا تھا تاہم ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون کو سر میں شدید چوٹ آئی تھی، جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔ Srinagar Grand Attack
- مزید پرھیں: Srinagar Grand Attack : سرینگر گرینیڈ حملے میں خاتون شہری ہلاک