تفصیلات کے مطابق ترال کا درگڈ محلہ اور لون محلہ کے عوام نے علاقے میں بجلی کی ابتر صورتحال سے پریشان ہیں اور بجلی حکام کے خلاف اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ Tral Protest against Power Department
مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ بجلی محکمہ کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود ان کے محلہ میں نہ صرف بجلی کا ترسیلی نظام بہتر ہے بلکہ کم وولٹیج کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔
نارستان ترال کی عوام بجلی محکمہ سے ناراض احتجاج کر رہی ایک خاتون نے بتایا کہ سرکار نے ان غریبوں کو نظر انداز کیا ہے اور تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے وولٹیج کافی کم رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Protest Against PDD Department: کئی مہینوں سے بجلی سپلائی متاثر رہنے کے سبب لوگوں کا احتجاج
احتجاج کرنے والوں کا مزید کہنا تھا کہ جب معاملہ بجلی ملازمین کی نوٹس میں لایا جاتا ہے تو وہ کچھ کرنے کے بجائے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور صرف بجلی بل دینے کے وقت ہی نظر آتے ہیں۔
مظاہرین نے یہ بھی بتایا کہ متعدد دفعہ یہ معاملہ متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا گیا لیکن اس کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس محلے کے لیے ایک الگ سے ٹرانسفارمر دے دیں تاکہ لوگوں کو راحت ملے ورنہ ان کے ایگریمنٹ منقطع کر دیں۔