اردو

urdu

ETV Bharat / city

پانپور: ’آزادی کا مہااتسو‘ کے تحت ریلی کا اہتمام - جموں و کشمیر کے پانپور

ملک کی آزادی کے 72 سال مکمل ہونے کی یاد میں ’آزادی کا مہا اُتسو‘ پروگرام کی کڑی کے تحت آج محکمہ سپورٹس کی جانب سے قصبہ پانپور میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

پانپور: ’آزادی کا مہااتسو‘ کے تحت ریلی کا اہتمام
پانپور: ’آزادی کا مہااتسو‘ کے تحت ریلی کا اہتمام

By

Published : Jul 31, 2021, 10:51 PM IST

جموں و کشمیر کے پانپور میں محکمہ سپورٹس کی جانب سے نکالی گئی پیدل ریلی میں تقریباً ایک سو طلبا کے علاوہ سپورٹس اور تعلیم کے محکموں کے عملے نے حصہ لیا۔

پانپور: ’آزادی کا مہااتسو‘ کے تحت ریلی کا اہتمام

ریلی کا آغاز صبع 11 بجے مین قصبہ پانپور سے کیا گیا جبکہ مختلف علاقوں سے گھوم کر مین قصبہ پانپور پہنچنے کے بعد ریلی کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر محکمہ سپورٹس کے عہدیدار شبنم حسین نے بتایا کہ ’پیدل ریلی کا مقصد ملک کی آزادی و ترقی کےلیے اہم رول ادا کرنے والوں کو یاد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کےلیے جدوجہد کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قصبہ پانپور میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ، لوگوں کو دقتوں کا سامنا

انہوں نے مزید کہا اس پروگرام کے ذریعہ ہم لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارت ترقی یافتہ ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک امن پسند ملک بھی ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں کو امن و امان کےلیے اپنا رول ادا کرنے کا مشورہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details