اردو

urdu

ETV Bharat / city

پاکستانی صدر میں کورونا وائرس کی تشخیص - کورونا ٹیسٹ پازٹیو

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پاکستانی صدر میں کورونا وائرس کی تشخیص
پاکستانی صدر میں کورونا وائرس کی تشخیص

By

Published : Mar 29, 2021, 9:40 PM IST

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کورونا کے شکار ہو گئے ہیں۔ اس کی اطلاع انہوں نے خود ٹویٹ کرتے ہوئے دی۔

وارف علوی نے ٹویٹ میں کہا کہ 'میرا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔ براہ کرم احتیاطی تدابیر اپنائیں۔'

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ وہ کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لے چکے ہیں اور دوسری ڈوز ایک ہفتے بعد لگنی تھی جس کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ میں بھی کورونا کی ویکسین لگوانے کے بعد مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details