اردو

urdu

ETV Bharat / city

صرف ویکسین ہی ہمیں کووڈ-19 Covid Vaccine سے بچا سکتی ہے: طبی ماہر - کیسز اور اموات میں غیر معمولی کمی

ڈاکٹر قاضی ہارون نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر تھمنے لگی ہے، کیسز اور اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Vaccine
Vaccine

By

Published : Jun 6, 2021, 4:35 PM IST

Updated : Jun 6, 2021, 5:52 PM IST

نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر کے پروجیکٹ مینیجر ڈاکٹر قاضی ہارون نے کہا کہ ویکسین واحد ایسی چیز ہے جو ہمیں کووڈ 19 سے بچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں بہت تبدیلی آئی ہے، پہلے وہ وائرس کو ہلکے میں لے رہے تھے لیکن اب اس کو لے کر بہت حساس نظر آ رہے ہیں۔

ڈاکٹر قاضی ہارون، جو اسٹیٹ امیونائزیشن آفیسر بھی ہیں، نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ہفتہ وار ویڈیو پروگرام 'سکون' کے دوران کہا ہے: 'ویکسین واحد ایسی چیز ہے جو ہمیں کووڈ-19 سے بچا سکتی ہے۔ ابتدا میں ویکسین کو لے کر لوگوں میں خدشات تھے'۔

انہوں نے کہا: ‘ان خدشات کو دور کرنے میں مذہبی رہنمائوں اور میڈیا نے ہماری بھرپور مدد کی۔ آج لوگ جوق در جوق ویکسین لگوانے کے لیے ہمارے مراکز پر آ رہے ہیں۔ ہم ایک اور لاک ڈائون کے متحمل نہیں ہو سکتے لہٰذا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہمیں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہے۔ ہم ایک اور لاک ڈاون کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اس لیے ہمیں بحیثیت ذمہ دار شہری یہ یقینی بنانا ہے کہ ہم وائرس پھیلانے کا سبب نہ بنے’۔

این ایچ ایم کے پروجیکٹ مینیجر نے کہا 'لوگوں کے رویے میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے اور وہ اب کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ لوگوں میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ وہ پہلے وائرس کو ہلکے میں لے رہے تھے لیکن اب میں انہیں حساس دیکھ رہا ہوں۔ لیکن یہ کافی نہیں ہے، ہمیں مزید حساس ہونی کی ضرورت ہے'۔

ڈاکٹر قاضی ہارون نے کہا 'کورونا کی دوسری لہر تھمنے لگی ہے، کیسز اور اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
اگر خدانخواستہ تیسری لہر آ بھی جاتی ہے تو ہم اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے پاس اب وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے'۔

Last Updated : Jun 6, 2021, 5:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details