اردو

urdu

ETV Bharat / city

تعلیمی اداروں میں ویکسین لینے والوں کو ہی داخلہ کی اجازت رہے گی: ڈی سی بڈگام - बडगाम कोरोना खबर

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے میٹنگ منعقد کی۔ میٹیگ نیو کانفرنس ہال بڈگام میں منعقد ہوئی۔

تعلیمی اداروں میں ویکسین والے افرد کو ہی اجازت دی جائی گی:ڈی سی بڈگام
تعلیمی اداروں میں ویکسین والے افرد کو ہی اجازت دی جائی گی:ڈی سی بڈگام

By

Published : Sep 4, 2021, 7:43 PM IST

بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے کورونا کی صورتحال پر ایک میٹنگ منقعد کی ہے جس میں سرکاری ڈگری کالجوں کے پرنسپل، سی ایم او بڈگام، ضلع کے تمام بی ایم او اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈی سی نے کہا کہ 18 تا 45 برس کے افراد کی ٹیکہ کاری مہم کو تیز کیا جائے گا اور خاص کر کالج اور یونیورسٹی جانے والے طلباء کے علاوہ اساتذہ کو بھی ٹیکہ لگوائے جائیں گے۔

ڈی سی نے کہا کہ آنے والے وقت میں کالج اور یونیورسٹی کھولنے کے امکانات ہے اس لیے طلباء اور اساتذہ کی ویکسینیشن کو یقینی بنائے جائیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں ان ہی افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی جائی گی جنہوں نے کورونا وائرس کے ٹیکہ لگوا لیں۔ ڈی سی کے اس دوران کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کی ویکسینیشن ڈرائیو کے لیے ایکشن پلان تیار کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ پہلے تمام اساتزہ ویکسینیٹد ہوں۔

مزید پڑھیں:

اس دوران ڈی سی نے میڈیکل اسٹاف کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے معذور افراد کو گھر جاکر نکو ٹیکہ لگوا لیں. شہباز مرزا نےمزید کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ایسے میں سبھی کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details