اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک

پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق 'باوثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کی بنا پر سرینگر شہر کے بمنا علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔ اسی دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر گولیاں چلائیں۔ جوابی کارروائی کے دوران ایک نامعلوم عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا
سیکیورٹی فورسز نے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا

By

Published : Nov 11, 2021, 10:56 PM IST

Updated : Nov 11, 2021, 11:02 PM IST

سرینگر کے بمنا علاقے میں جمعرات کو پولیس نے ایک مختصر تصادم کے دوران ایک نامعلوم عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے ایک سینئر آفیسر کے مطابق 'باوثوق ذرائع کی اطلاعات کی بنا پر سرینگر شہر کے بمنا علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔

اسی دوران چھپے ہوئی عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر گولیاں چلائیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'جوابی کارروائی کے دوران ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوا۔

مزید پڑھیں:کولگام انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

وہیں اس کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ابھی بھی علاقے میں دو اور عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ اس لیے کارروائی جاری ہے۔

Last Updated : Nov 11, 2021, 11:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details