وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے راموری گنڈ علاقے میں قائم ایک ٹنٹ پر پیڑ گرگیا اس وقت ٹنٹ میں موجودایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔
پیڑ گرنے سے ایک شخص ہلاک - موسلادھار بارش
وادی کشمیر میں جون کے مہینے میں برف باری سے جہاں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو دوسری جانب مسلسل موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے سبب متعدد مقامات پر درخت گرنے کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔
پیڑ گرنے سے ایک شخص ہلاک
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد یوسف کالا کے طور پر ہوئی ہے جس کا تعلق راجوری سے بتایا جارہا ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت غلام حیدر اور عبدالطیف کے طور پر ہوئی ہے۔