اس موقع پر علمائے کرام نے حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ (حضرت شاہ ہمدانؒ) کے پاک مشن، علمی اور روحانی کمالات، تبلیغ دین اور دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے دوران امیر کبیر میرسید علی ہمدانی کی دینی، دعوتی، تصنیفی اور اصلاحی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
علمائے کرام نے کہا کہ 'حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ نے نہ صرف وادی کے لوگوں کو دین اسلام سے روشناس کیا، بلکہ دستکاری اور صنعت و حرفت کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی، جس وجہ سے اسلام کی عظیم نعمت کے ساتھ ساتھ یہاں کے ہرفرقہ کے لوگ روزی روٹی کمانے کے لائق بن گئے۔
عرس شاہ ہمدان کے سلسلے میں ادارہ شاہ ہمدان پانپور میں پُروقار تقریب
بانی اسلام کشمیر اور محسن کشمیر حضرت شاہ ہمدانؒ کے 656 ویں عرس مبارک کے سلسلے میں آج وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے ادارہ شاہ ہمدان پانپورمیں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران درود و اذکار، نعت و مناجات کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔ وہیں، وادی کشمیر کے امن و امان کے لئے خصوصی دعاٸیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔
عرس شاہ ہمدان کے سلسلے میں ادارہ شاہ ہمدان پانپور میں پُروقار تقریب
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان ؒنے اہل کشمیر کو دین اسلام سے مزین و مشرف کرنے کے ساتھ ساتھ علم، تہذیب، زبان، ادب، تمدن، صنعت و حرفت سے مالامال کیا۔