اردو

urdu

ETV Bharat / city

'دفعہ 35 اے پر سوال، بھارت سے الحاق پر سوال اٹھ سکتا ہے'

نیشنل کانفرنس کے نا ئب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال وزیر اعظم نریندر مودی کی دین ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نا ئب صدر عمر عبداللہ

By

Published : Mar 29, 2019, 6:10 PM IST

عمر عبداللہ نے آج راست خطاب میں کہا کہ ' دفعہ 35 اے اور 370 پر بحث شروع کرنے سے الحاق پر سوال اٹھتا ہے، کیونکہ الحاق اسی دفعہ کے شرائط پر مبنی ہے اور ان شرائط کو دوبارہ سے نہیں کھول سکتے ہیں'۔

نیشنل کانفرنس کے نا ئب صدر عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے کہا کہ' اگر یہ خصوصی اختیات نہیں دئے گئے ہوتے تو مہاراجہ سنگھ بھارت کے ساتھ کیسےالحاق کیا ہوتا'۔

انہوں نے کہا کہ 'کشمیر میں دفعہ 35 اے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے بلکہ نقصان عسکریت پسندی سے ہوا ہے'۔

عمر عبدااللہ نے کہا کہ' 1990 سے قبل ریاست جموں و کشمیر میں ہر ایک انڈسٹری موجود تھی۔وزیر اعظم نے ریاست میں امن و امان کا ماحول پیدا کیا ہوتا تو ہماری معیشت کی یہ حالت نہیں ہوتی'۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کے لیے دار بھارت اور پاکستان ذمہ دار ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details