اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اب صرف دو ہفتوں میں پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے' - سرینگر

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع ریجنل پاسپورٹ آفس کو مزید فعال بنایا جارہا ہے۔ پاسپورٹز کو جاری کرنے کی اب تیز ترین کاروائی کی جائے گی نیز محض دو ہفتوں کے اندر اندر اسے جاری کردیا جائے گا۔

'کشمیر میں اب صرف دو ہفتوں میں پاسپورٹ اجرا کیے جائیں گے'

By

Published : Mar 22, 2019, 4:18 PM IST

Updated : Mar 22, 2019, 4:41 PM IST

ریجنل پاسپورٹ آفیسر سری نگر برج بھوشن ناگر نے ایک انٹریو میں بتایا کہ وادی کشمیر میں عنقریب لوگوں کو پاسپورٹوں کی اجرائی صرف دو ہفتوں کے اندر اندر یقینی بنائے جائے گی اور اس سلسلے میں اگلے تین چار مہینوں میں پولیس ویریفکیشن کا پورا عمل آن لائن کیا جائے گا۔
دریں اثناگر نے کہا کہ ریجنل پاسپورٹ آفس سری نگر نے سال گذشتہ کے دوران 85 ہزار 107 پاسپورٹ اجرا کئے جن میں پندرہ ہزار پاسپورٹ حج وعمرہ پر جانے والے زائرین کو اجرا کئے گئے۔
مسٹر ناگر نے یو این آئی کو بتایا 'پہلے جموں کشمیر میں پاسپورٹوں کی ویریفکیشن تین ادارے کرتے تھے جن میں ریاستی پولیس، سی آئی ڈی اور وزارت امور خارجہ شامل تھی لیکن بعد ازاں مرکزی وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے اس عمل سے وزارت امور خارجہ کو ہٹایا۔
محترمہ سشما نے بتایا کہ جب دوسرے ممالک میں صرف اکیس دنوں کے اندر اندر پاسپورٹ اجرا کئے جاتے ہیں تو یہاں ہندوستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے اور جموں کشمیر میں بھی یہی عمل ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وازرت امور خارجہ نے پاسپورٹوں کی اجرائی کے لئے پولیس ویریفکیشن کو آن لائن کرنے کے پروجیکٹ کو منظوری دی ہے اور جموں کشمیر میں بھی اگلے تین یا چار مہینوں میں ایسا کیا جائے گا۔
پاسپورٹ ویریفکشین کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مسٹر ناگر نے کہا 'ہمارے دفتر کو پاسپورٹ کے لئے داخل کئے جانے والے درخواست پر کارروائی کرنے میں صرف دو دن لگ جاتے ہیں، پہلے دن درخواست دہندہ کی فوٹو کھینچی جاتی ہے اور اس کے بائیو میٹرکس اٹھائے جاتے ہیں اور دوسرے دن درخواست دہندہ کی تفصیلات کو پولیس ویریفکیشن کے لیے بھیج دیا جاتا ہے'۔

Last Updated : Mar 22, 2019, 4:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details