پیر کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’’مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے عدالتوں میں کافی معاملات پر سماعت نہیں ہو پائی۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘
عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات منسوخ کرنے کا فیصلہ - مرکزی زیر انتظام
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل نے پیر کو جموں و کشمیر کی تمام عدالتوں میں گرمائی تعطیلات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر عدالتوں کے روزمرہ کے کام متاثر ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر عدالت عالیہ
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’’عدالت عالیہ کے دیگر ججوں سے رائے لینے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بار جموں وکشمیر کی کسی بھی عدالت میں موسم گرما کی چھٹیاں نہیں ہوں گی۔‘‘
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی عدالت عالیہ میں رواں سال 8جون سے 26 جون تک موسم گرما کی چھٹیاں ہونی تھیں۔ تاہم اب صرف رواں مہینے کی 13، 18 اور 27 تاریخ کو عدالت کے ملازمین اور ججوں کو چھٹیاں ملیں گی۔