سرینگر:جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر مرکزی حکومت نے 20 فرروی 2019 میں پانچ سالوں تک پابندی عائد کی ہے اور تب سے جماعت اسلامی جموں و کشمیر جموں و کشمیر میں ممنوعہ تنظیم قرار Jamaat-E -Islami Banned Organisation دی گئی ہے۔
جماعت اسلامی جموں و کشمیر نے بدھ کے روز سابق امیر جماعت کے رہائشی گاہ پر بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلائی جارہی ہے کہ جماعت اسلامی کے رکن ممبران نے بوسنیا میں کسی کانفرس میں شرکت کی وہ بے بنیاد Jamaat-E -Islami on Bosnia Conference ہے۔
سابق امیر جماعت ڈاکٹر عبدالحامد فیاض Former Jamaat Prez Dr Abdul Hameed Fayaz نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی ممنوعہ تنظیم قرار دی گئی ہے، تب سے جماعت کی جانب سے کسی بھی قسم کی سرگرمی انجام نہیں دی جارہی ہے اور نہ ہی جماعت اسلامی جموں و کشمیر کا کوئی رکن یا عہدیدار فعال ہے۔