اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر کے تین ضلعی ہسپتالوں کو نیتی آیوگ نے بہترین کارکردگی کا درجہ دیا - جموں وکشمیر کی اہم خبر

نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمنگ انڈیا یا نیتی آیوگ نئی دہلی نے سال 2018 و 2019 کے لئے جموں و کشمیر یوٹی کے تین ضلعی ہسپتالوں کو بہترین کارکردگی کا درجہ دیا ہے۔

جموں و کشمیر کے تین ضلعی ہسپتالوں کو نیتی آیوگ نے بہترین کارکردگی کا درجہ دیا
جموں و کشمیر کے تین ضلعی ہسپتالوں کو نیتی آیوگ نے بہترین کارکردگی کا درجہ دیا

By

Published : Aug 10, 2021, 10:40 PM IST

ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ کو سپورٹ سروسز اور تشخیصی ٹیسٹنگ سروسز کی دستیابی میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ میں تمام مطلوبہ خدمات موجود تھیں۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ کو بیڈز کی دستیابی کی شرح میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ میں سال کے لئے صد فیصد بستروں کی گنجائش تھی مزید یہ کہ جے این ایل ایم سری نگر کو سی سیکشن ریٹ میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ایک سال میں ڈیلیوریز کی کل تعداد میں نارمل، معاون ڈیلیوری اور سی سیکشن شامل ہیں۔نیتی آیوگ نئی دہلی نے درخواست کی ہے کہ ان بہترین کارکردگی کے حامل ہسپتالوں میں سے ہر ایک کے بہترین طریقوں کی ڈاکیومنٹیشن کی جائیں تاکہ ملک کے دیگر ہیلتھ کیئر اداروں میں بھی اس کو اپنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پر گرینیڈ حملہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ اتل ڈولو نے ہسپتالوں کے عملے اور انتظامیہ کی سراہنا کی جنہوں نے یونین ٹیریٹری میں شہرت حاصل کی ہے اور بتایا گیا کہ اس طرح کے بہترین طریقوں کو یونین ٹیریٹری کے دیگر ہیلتھ کیئر اداروں میں بھی لاگو کیا جائے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details