اردو

urdu

ETV Bharat / city

سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے سرسوں کے کھیت - Field

جہاں وادی کشمیر میں ایک طرف باغ گل لالہ عروج پر ہے تو دوسری طرف وادی کشمیر کے کھیتوں میں سرسوں جوبن پر ہے۔

سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے سرسوں کے کھیت

By

Published : Apr 10, 2019, 4:49 PM IST

دلکش ماحول میں موج مستی کرنے والے سیاح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر سرسوں کے لہلہاتے کھیتوں میں ان دنوں نظر آتے ہیں۔

سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے سرسوں کے کھیت

سرسوں اگانے والے زمین داروں کا کہنا ہے کہ اس سال برف باری زیادہ ہونے کی وجہ سے سرسوں کے کھیتوں میں فصل جلدی اور اچھی لگی ہے جو نہ صرف کسانوں کے لئے بلکہ راہ گیروں کے لیے بھی کافی دلکش نظارہ پیش کر رہی ہے۔

وادی کشمیر کے گاندربل ضلع میں سیاحتی مقامات کی طرف جانے والا سرینگر لیہ شاہراہ پر دونوں اطراف سرسوں کے کھیت نظر آتے ہیں جہاں ان دنوں کئی مقامات پر ملکی و غیر ملکی سیاہ سرسوں کے خطوں میں اپنا وقت بتاتے ہوئے اور ان لمحات کو اپنے کیمروں میں قید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ان سیاحوں کے مطابق وہ وادی آنے سے پہلے کئی بار سوچتے ہیں کہ کشمیر جائیں یا نہیں۔ اس کی وجہ انہوں نے ٹی وی چینلوں کو بتایا۔ ان ٹی وی چینلوں کی وجہ سے ملک کے دوسرے لوگوں تک بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے جو بلکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وادی میں خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے سرسوں کے کھیت

ملک کی کئی ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں کی ایک ٹیم نے کہا کہ انہوں نے وادی کشمیر کے کئی جگہوں پر ان دنوں دورہ کیا اور انہوں نے ہر جگہ وادی کے لوگوں سے کافی پیار پایا۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر واقعی میں جنت ہے اور اس جنت میں ہر انسان کو آنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details