متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر جس کی سربراہی نظر بند میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کررہے ہیں میں شامل جملہ اہم اور سرکردہ اکائیوں اور تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بعض افراد کی جانب سے جموں وکشمیر میں مسلکی ہم آہنگی اور ملی اتحاد کو زک پہنچانے کی کوششوں پر فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میر واعظ کی ہدایت پر مجلس علما کا ایک موقر وفد ان مبلغین سے ملاقات کررہا ہے جو اس طرح کی نا مناسب اور غیر اسلامی کوششوں میں ملوث ہیں۔
وفد ان افراد کو متنبہ کرے گا اور ان پر یہ بات واضح کی جائیگی کہ وہ بے شک اپنے اپنے دائرہ کار میں دین اسلام کی عظیم تعلیمات کی روشنی میں اصلاح معاشرہ اور کشمیری سماج کو درپیش گوناگوں سنگین نوعیت کے مسائل اور اسلام کے آفاقی پیغام کے تئیں تبلیغ و ترویج کا مثبت کام کریں اور فروعی اور مسلکی اختلافات کو چھیڑ کر ملی وحدت کو زک پہنچا کر اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم پورے کرنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔
واضع رہے کہ سوشل میڈیا پر نام نہاد علماء نے گزشتہ ایام سے مسلکی بحث شروع کئے تھے جس پر وہ ایک دوسری مسلک کے خلاف منافرت انگیز بیانات دے رہے ہیں،جس پر ملی اتحاد کو توڑنے کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں اور متحدہ مجلس عمل اپنا بیان جاری کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔
مسلکی منافرت پھیلانے والے سامراجی قوتوں کے آلہ کار: متحدہ مجلس علماء - ताजा खबर मीरवाइज उमर फारूक
متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر میں مسلکی منافرت کو ہوا دینے اور صدیوں پر مشتمل یہاں قائم مسلکی اور ملی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی فرد یا جماعت کو ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور جو طاقتیں اس طرح کی حرکات کی مرتکب ہونگی، وہ سامراجی قوتوں کے آلہ کار ہی ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:سکمز کے شعبہ امراض قلب نے اپنی نوعیت کی پہلی جراحی انجام دی
واضح رہے کہ مجلس میں جو اراکین شامل ہیں ان میں انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر،دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ مفتی اعظم کی مسلم پرسنل لاء بورڈ، انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر،جماعت اسلامی،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام،جمعیت ہمدانیہ،انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ،دارالعلوم بلالیہ ، انجمن نصرة الاسلام، انجمن مظہر الحق،جمعیت الائمہ والعلمائ، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر،دارالعلوم نقشبندیہ، دارالعلوم رشیدیہ ،اہلبیت فاﺅنڈیشن، مدرسہ کنز العلوم،پیروان ولایت،اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ ،بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب ، محمدی ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام،کاروان ختم نبوت اور دیگر جملہ معاصر دینی، ملی ، سماجی اور تعلیمی انجمن کے ذمہ داران شامل ہیں۔