محکمۂ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 3 جنوری کی رات سے 9 جنوری کی دوپہر تک درمیانی سے بھاری برف باری کی ایڈوائزری جاری Weather Advisory for J&K کی ہے۔ ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں 3 جنواری کی رات سے 9 جنوری کے دوپہر تک بھاری برف باری کا امکان ہے۔
اس دوران زمینی و ہوائی ٹریفک Air & Road Transport Disrupt میں خلل واقع ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنےکی پیشن قیاسی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کی طرف سے پیر کو جاری ایڈوائزریMeT Weather Advisory میں کہا گیا ہے کہ دو یکے بعد دیگرے آنے والی مغربی ڈسٹربنسز جموں وکشمیر اور لداخ کے ملحقہ علاقوں کو 3 جنوری کی رات سے 9 جنوری کی دوپہر تک متاثر کر سکتی ہیں اور ان مغربی ہواؤں کے زیر اثر جموں وکشمیر اور لداخ میں برف و باراں متوقع ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ’کشمیر میں 3جنوری کی رات سے ہی کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری شروع ہوسکتی ہے جس کی شدت میں وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ درج ہوگا۔'
ایڈوائزری کے مطابق اس دوران 5 اور 8 جنوری کو موسم زیادہ سخت رخ اختیار کرسکتا ہے اور درمیانی درجے سے بھاری برف باری کا امکان ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق'ان خراب موسمی حالات کے باعث زمینی و ہوائی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے اور سری نگر جموں قومی شاہراہ، سری نگر لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ بند ہونے کا امکان ہے۔'
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برفانی تودے بھی گر آسکتے ہیں اور بجلی کا نظام بھی درہم وبرہم ہوسکتا ہے۔