اردو

urdu

ETV Bharat / city

MC Tral Distributes Free Dustbins: ایم سی ترال نے مفت کوڈے دان تقسیم کرنے میں لائی تیزی - سیکرٹری ایم سی ترال نظیر احمد ملک

سوچھ بھارت مشن کے تحت میونسپل کمیٹی ترال نے آج ترال میونسپل احاطے میں ٹاؤن ترال سے وابسطہ لوگوں میں مفت کوڈے دان تقسیم کیے MC Tral Distributes Free Dustbins ہیں۔ مقامی لوگوں نے ایم سی ترال کے اس عمل کو کافی سراہا ہے۔

mc-tral-distributed-dustbins-among-town-people
Dustbins:ایم سی ترال نے مفت کوڈے دان تقسیم کرنے میں لائی تیزی

By

Published : Feb 5, 2022, 8:54 PM IST

ترال: جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال میں میونسپل کمیٹی ترال نے سوچھ بھارت مشن کے تحت ٹاؤن کے لوگوں میں مفت کوڈے دان تقسیم کیے MC Tral Distributes Free Dustbins ہیں۔ اس موقع پر صدر ایم سی ترال منظور احمد خان، ای او منظور احمد اور دوسرے عہدیدار موجود تھے۔

مقامی لوگوں نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایم سی ترال کی اس کاوش کو سراہا۔

ایم سی ترال نے مفت کوڈے دان تقسیم کرنے میں لائی تیزی

مقامی لوگوں کے مطابق ایم سی ترال کی جانب سے یہ ایک اچھی پہل ہے اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ اس کوشش سے ترال ٹاؤن میں صفائی کا معیار کافی بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کوڈے دان نہ ہونے کے سبب لوگ گندگی کو سڑک کے کنارےپر ڈالتے تھے جس کی وجہ سے آواره کتے جمع ہو کر عوام کے لیے وبال جان بن جاتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیکرٹری ایم سی ترال نظیر احمد ملک Secretary MC Tral Nazir Ahmad Malikنے بتایا کہ ترال کو جازب نظر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی ترال وعدہ بند ہے اور سوچھ بھارت مشن کے تحت پہلے ہی ٹاؤن کے دیگر وارڈز میں یہ عمل مکمل کیا جا چکا ہے ۔

انہوں نے کہا آج کے اس تقریب میں ایم سی نے مزید محلہ جات کے باشندوں میں کوڈے دان بانٹے ہیں، تاکہ ٹاؤن میں صفائی کا معیار برقرار رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:Municipal Committee Tral Distributes Dustbins: ترال میں سوچھ بھارت مشن کے تحت کوڑے دان تقسیم


نظیر احمد ملک نے مزید بتایا کہ بی پی ایل ضمرے سے تعلق رکھنے والے کنبوں کو فی ماہ پنتیس روپے دینے ہوگے جبکہ اے پی ایل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو پچھتر روپے ادا کرنے ہوں گے تاکہ صفائی کرم چاری ان کے گھروں سے کوڈے کو جمع کریں گے۔انہوں نے عوام سے ٹاؤن کو صاف وشفاف رکھنے میں تعاون طلب کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details