اردو

urdu

ETV Bharat / city

ترال انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ - مارکیٹ چیکنگ

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا کی قیادت میں ترال میں مارکیٹ چیکنگ کرکے پالتھیین کی ایک بڑی مقدار کو ضائع کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں سے جرمانہ بھی وصولا گیا۔

market checking by tral management
ترال انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ

By

Published : Nov 12, 2021, 2:34 AM IST

جموں و کشمیر، ضلع پلوامہ کے ترال میں انتظامیہ نے مارکیٹ چیکنگ کے دوران نہ صرف دکانداروں سے جرمانہ وصول کیا بلکہ پالتھین کی ایک بڑی مقدار بھی ضائع کی۔

ترال انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ

تفصیلات کے مطابق ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا کی قیادت میں محکمہ مال، میونسپلٹی، فوڈ اینڈ سپلائز اور دیگر متعلقہ حکام نے ترال میں مارکیٹ چیکنگ کرکے پالتھیین کی ایک بڑی مقدار کو ضائع کیا اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا۔

اس موقع پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور پالتھین کا استعمال نہ کریں تاکہ ماحول کی صفائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ترال ٹاون کو صاف رکھنے کے لیے انتظامیہ روز اول سے ہی متحرک ہے اور آج بھی پالتھین کا استعمال کرنے والے دکانداروں کو متنبہ کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details