اردو

urdu

ETV Bharat / city

منوج سنہا نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2021 کی رونمائی کی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2021 کو جاری کیا۔ ان کے ہمراہ بالی ووڈ اداکارعامر خان نے بھی شرکت کی ہے۔

By

Published : Aug 6, 2021, 1:14 PM IST

Updated : Aug 6, 2021, 1:42 PM IST

منوج سنہا نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2021 کی رونمائی کی
منوج سنہا نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2021 کی رونمائی کی

سرینگر کے کشمیر انٹرنیشنل کانووکیشن سینٹر میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2021 کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک اہم قدم ہے اور اس سے وادی میں فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔

منوج سنہا نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2021 کی رونمائی کی

منوج سنہا نے مزید کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ وہ سنہری دن دوبارہ لوٹ آئیں گے جس کے لیے کشمیر کبھی جانا جاتا تھا۔ جموں و کشمیر انتظامیہ بالی ووڈ کو کشمیر میں دوبارہ زندہ کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے اور فلمی پالیسی اس کی طرف ایک قدم ہے۔"
اس موقع پر بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کہیں نہیں دیکھی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ "یہاں کے لوگ اس خوبصورت جگہ سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم یہاں شوٹنگ کے لیے آئے ہیں۔ میرا خواب ہے کہ میں ایک دن کشمیر کی اپنی فلمیں اور یہاں کی اپنی فلم انڈسٹری دیکھوں۔"

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: فلم پالیسی سے مقامی فلم سازوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

ہم آپ کو بتادیں کہ جموں وکشمیر سال 1989 تک فلم سازوں کے لیے شوٹنگ کا ترجیحی مقام تھا لیکن بعد میں نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ بند ہوگیا جو اب رفتہ رفتہ بحال ہونے لگا ہے۔

Last Updated : Aug 6, 2021, 1:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details