جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بمنہ علاقے میں نوجوانوں کو تربیت دینے کے لیے پہلی بار 'کیلستھینک اکیڈمی' کا قیام عمل میں لایا Calisthenics Academy in Srinagar گیا۔ کیلستھینک ایک ایسی ورزش ہے، جس کے لیے کسی سامان کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ صرف اپنے جسمانی وزن کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس ورزش میں مختلف مشقیں مختلف سطحوں کی شدت اور تال میل کے ساتھ کی جاتی ہیں۔ کبھی کبھار، اس طرح کی مشقوں کو انجام دینے کے دوران ہلکے ہاتھ سے چلنے والے اوزار جیسے رنگس اور وانڈز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اکیڈمی کے مالک کے مطابق لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف جیسے ہیں، اس لیے اس اکیڈمی کا نام انہوں نے 'ٹائیگرز کیلستھینک' اکیڈمی Tigers Calisthenics Academy in Kashmir رکھا ہے۔
اکیڈمی کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ مشق انہوں نے پہلے بار مقامی پارکوں میں کی ہے جس کے بعد آج اس اکیڈمی میں 15 سے 20 پریکٹیشنر شامل ہیں۔