اردو

urdu

ETV Bharat / city

Kashmiri Students Gets Bail: آگرہ جیل میں پانچ ماہ کی قید کے بعد کشمیری طلبا ضمانت پر رہا - ٹی 20 میچ پاکستان بھارت

اترپردیش میں تین کشمیری طلبا جو ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بھارت پر فتح کا مبینہ جشن منانے کے الزام میں قید تھے کو آج الہٰ آباد کی عدالتِ عالیہ نے پانچ ماہ کے بعد ضمانت دی ہے۔ Kashmiri Students Gets Bail

kashmiri-students-charged-with-sedition-for-cheering-pak-in-t20-wc-granted-bail
آگرہ جیل میں پانچ ماہ کی قید کے بعد کشمیری طلبا ضمانت پر رہا

By

Published : Mar 30, 2022, 4:06 PM IST

سرینگر:ریاست اتر پردیش میں تین کشمیری طلباء جو ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بھارت پر فتح کا مبینہ جشن منانے کے الزام پر قید میں تھے کو آج الہٰ آباد کی عدالت عالیہ نے پانچ ماہ کے بعد ضمانت دی ہے۔ ان گرفتار شدہ طلبا کے وکیل مادھون چترویدی نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی ہے اور ضمانتی بانڈ طے اور ادا کرنے کے بعد ان کو آنے والے دو روز میں جیل سے رہا کیا جائے گا۔ Kashmiri Students Gets Bail

ہم آپ کو بتادیں کہ 24 اکتوبر کو ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح پر سوشل میڈیا پوسٹ پر مبینہ جشن منانے کے الزام میں کشمیر کے تین طلبا کو پولیس نے سڈیشن یعنی بغاوت کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا تھا۔



ان طلبا کی شناخت ارشد یوسف، عنایت شیخ اور شوکت احمد گنائی کے بطور کی گئی اور ان کا تعلق بانڈی پورہ اور بڈگام سے ہے۔ یہ طلبا راجہ بلونت سنگھ انجینئرنگ ٹیکنیکل کالج Raja Balwant Singh Engineering Technical College میں پی ایم اسکالرشپ کے تحت زیر تعلیم ہیں۔ اگرچہ ان کے اہل خانہ نے اترپردیش سرکار سے ان طلبا کو معاف کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details