سرینگر:کشمیری صحافی آکاش حسن کو منگل کے روز دہلی ہوائی اڈے پر حکام نے رپورٹنگ اسائنمنٹ کے لیے سری لنکا جانے سے روک دیا ہے۔اس بات کی جانکاری آکاش حسن نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔Kashmiri journalist Barred to Fly Sri lanka
آکاش حسن نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ نئی دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے مجھے کولمبو، سری لنکا جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ میں موجودہ بحرانی صورتحال پر رپورٹنگ کرنے کے لیے سری لنکا جارہا تھا۔ ایسے میں امیگریشن حکام نے میرا پاسپورٹ اور بورڈنگ پاس لے لیا جبکہ مجھے چار گھنٹوں تک سے ایک کمرے میں بٹھایا۔
آکاش کے مطابق حکام نے روکے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ" میں جس ایئرلائنز میں سفر کر رہا تھا اس کے ایک عملے نے مجھے بتایا کہ حکام نے انہیں جہاز سے میرا سامان اتارنے کی ہدایت دی ہے۔ دو اہلکاروں نے مجھ سے سفر کے مقصد اور کام کے بارے میں سوالات پوچھے۔"