فاروق عبداللہ نے گزشتہ روز پارلیمانی حلقہ سری نگر میں ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ یہ تعمیر و ترقی یا مالی پیکیج کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا حل صرف بات چیت سے ہی نکل سکتا ہے نا کہ لڑائی سے۔
'مسئلہ کشمیر سیاسی مسئلہ، اس کا سیاسی حل نکالا جائے' - kashmir problems
نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب وہ کشمیریوں پر مظالم ہوتے دیکھتے ہیں تب وہ اپنے آپ کو قابو نہیں کر پاتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی وکالت کرتے ہیں۔
انھوں نے وزیراعظم ریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک طرف پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بار بار کہتے آرہے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کو مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالنا چاہئے اور ساتھ ترقی کرنی چاہئے لیکن دوسری جانب ملک کے وزیر اعظم وہی پرانی رٹ لگائے بیٹھے ہیں اور ہر جگہ بالاکوٹ بالاکوٹ کہتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو صحیح سوچ کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب آکر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے چاہیے۔ دونوں ممالک کی چپقلش میں آر پار جموں وکشمیر کے عوام پس رہی ہے۔