انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ انہوں نے کشمیر میں 10 انتہائی مطلوب عسکریت پسند سکیورٹی فورسز کے نشانے پر ہیں۔
پولیس کے مطابق سلیم پرے، یوسف کانٹرو، عباس شیخ، ریاض شیٹر گنڈ ، فاروق نلی، زبیر وانی اور اشرف مولوی مطلوب کمانڈرز ہیں جو وادی میں گذشتہ چند برسوں سے سرگرم ہیں۔
پولیس نے تین نئے سرگرم عسکریت پسندوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ثاقب منظور، عمر مصطفی کھانڈے اور وکیل شاہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔