اردو

urdu

ETV Bharat / city

'پچھلے پانچ سال کے دوران ملی ٹینسی میں اضافہ'

جموں و کشمیر کے آخری صدر ریاست اور آخری مہاراجہ ہری سنگھ کے فرزند ڈاکٹر کرن سنگھ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں گذشتہ پانچ برس کے دوران ملی ٹینسی میں اضافہ ہوا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 5, 2019, 11:24 PM IST

انہوں نے کہا کہ ملی ٹینسی ملک کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔

سینئر کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کے روز کٹھوعہ میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایا 'پچھلے پانچ سال کے دوران ملی ٹینسی کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے۔

انہوں نےکہا کہ یہ ملک کے لئے بہت خطرناک ہے۔ ہر ایک حکومت کو ملی ٹینسی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے، ملی ٹینسی واقعی دیش کے لئے خطرہ ہے'۔

ڈاکٹر کرن سنگھ نے جموں خطہ میں کانگریسی امیدواروں کی جیت کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا 'کانگریس کی جیت صد فیصد طے ہے'۔ تاہم انہوں نے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details