سرینگر:ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نجی زمین پر واقع ایک پولیس اسٹیشن کو خالی کرنے کا حکم دیا جس پر زمین مالک کو کرایہ یا معاوضہ ادا کیے بغیر قبضہ کیا گیا۔ JKHC directs govt to vacate police station built on private land چیف جسٹس پنکج متھل اور جسٹس موکش کھجوریا کاظمی کی بنچ نے کہا کہ ریاست حصول اور معاوضے کی ادائیگی کے بغیر نجی زمین پر قبضہ نہیں کر سکتی اور ایسا کرنا آئین ہند کے دفعہ 300 اے کے تحت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔
Police Station on Private Land: نجی زمین پر قائم پولیس اسٹیشن کو خالی کرنے کی ہدایت
جموں و کشمیر اور لداخ ہائی نے پولیس کو ضلع اننت ناگ کے اچھہ پل علاقہ میں نجی زمین پر قائم پولیس اسٹیشن کو فوری طور پر خالی کرنے اور زمین مالک کو سنہ 2003 سے کرایہ اور معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ Vacate Police Station on Private Land
مزید پڑھیں:
عدالت کا کہنا ہے کہ "ہم جواب دہندگان کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ جائیداد کو فوری طور پر خالی کر دیں اور اس کا خالی قبضہ درخواست گزار کے حوالے کر دیں اور ساتھ ہی سنہ 2003 کے مارچ مہینے کی 16 تاریخ سے آج سے چھ ہفتوں کے اندر اندر طے شدہ شرح کے مطابق کرایہ کی ادائیگی کریں یا مقررہ مدت کے اندر جوابی حلف نامہ داخل کریں۔"
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جواب دہندگان یا تو زمین کے حصول کے لیے کارروائی شروع کر سکتے ہیں یا معاوضہ ادا کر سکتے ہیں جیسا کہ مجاز اتھارٹی نے گفت و شنید پر طے کیا ہے۔