سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو تین برسوں سے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں نے یونین ٹریٹری کا نام ملک و بیرون روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی کھلاڑی ہمارے نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا، 'آج یہاں ٹیبل ٹینس کی 28 ویں نیشنل چمپئین شپ ہو رہی ہے جس میں ملک بھر کے 80 سال کی عمر سے زیادہ کے کھلاڑی بھی آئے ہیں۔'Manoj Sinha On JK Young Players
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اسپورٹس جموں و کشمیر میں ایسے13 چمپئین شپز کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ سنہا نے کہا کہ پچھلے دو تین برسوں سے کئی نوجوان کھلاڑیوں نے یونین ٹریٹری کا نام ملک و بیرون ملک روشن کیا۔