اردو

urdu

ETV Bharat / city

JK Police Attach Properties: عسکریت پسندی کے استعمال میں لائی جانے والی جائیداد ضبط ہوگی، پولیس

سرینگر پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ایسی متعدد غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کیا ہے جو عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے لیے استعمال میں لائی گئی ہیں۔JK Police Attach Properties

By

Published : Mar 24, 2022, 7:35 PM IST

jk-police-begins-to-attach-properties-used-militants-during-encounters
عسکریت پسندی کے استعمال میں لائی جانے والی جائیداد ضبط ہوگی، پولیس

سرینگر:سرینگر پولیس نے مبینہ عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے لیے استعمال میں لائی جانے والی جائیداد کو ضبط کرنے کا عمل باضابطہ شروع کیا ہے۔Property Seized Used in Encounter Operations سرینگر پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ایسی متعدد غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کیا ہے جو عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے لیے استعمال میں لائی گئی ہیں۔

عسکریت پسندی کے استعمال میں لائی جانے والی جائیداد ضبط ہوگی، پولیس

پولیس نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یو ایل پی ULP ایکٹ کے سیکشن 25 اور 2g کے تحت کچھ غیر منقولہ جائیدادوں، جو کہ عسکریت پسندی کے مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہیں کو ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ پولیس نے عام لوگوں کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں یا عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کو کسی بھی صورت میں پناہ دینے سے گریز کریں۔ پولیس نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں یا ان کے ساتھیوں کو پناہ دینی والی جائیداد کو مذکورہ قوانین کے مطابق ضبط کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details