اردو

urdu

ETV Bharat / city

Drugs Control Department چار ادوایات مضر صحت قرار، محکمہ ڈرگ کنٹرول نے الرٹ جاری کیا - محکمہ ڈرگ اینڈ کنٹروکنٹرول متحرک

عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایڈوائزری میں میں کہا کہ بھارتی کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والی ادویات غیر معیاری ہیں جن کی وجہ سے گیمبیا میں 66 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ WHO issued an advisory on medicines

ادوایات
ادوایات

By

Published : Oct 7, 2022, 10:22 AM IST

سرینگر:بھارت میں بنی 4 ادویات کو مضر صحت قرار دینے کے بعد جموں وکشمیر میں محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنڑول نے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنڑول کے مطابق جموں وکشمیر میں استعمال ہونے والی 99 فیصد ادویات ملک کی دیگر ریاستوں سے آتی ہیں۔ ایسے میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کئے جانے کے بعد محکمہ متحرک ہوا ہے اور ان ادویات کے بارے میں تفصیلات جمع کرنا شروع کردیا ہے۔ WHO issued an advisory on medicines

عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایڈوائزری میں میں کہا ہے کہ بھارتی کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والی ادویات Promethzine oral ,kofexmallin baby cough syrup,making baby cough syrup, Magrip N cold syrup ادویات غیر معیاری ہیں جن کی وجہ سے گیمبیا میں 66 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

جوائنٹ ڈائریکٹر فوڈ کے مطابق مذکورہ ادویات کے بارے میں ابھی تک یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ کھانسی اور نزلہ زکام کی ان ادویات کا استعمال جموں وکشمیر میں نہیں ہوتا ہے پھر بھی دوا فرموشں اور عام لوگوں کی جانکاری کے لئے ہم نے الرٹ جاری کی ہے کہ ان ادویات کے استعمال سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں:World Health Organization: ڈبلیو ایچ او نے بھارت میں تیار شدہ چار ادویات پر الرٹ جاری کیا

واضح رہے عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایڈوائزری میں میں اس بات کا انکشاف کیا یے کہ مذکورہ ادویات کے استعمال سے چھوٹے بچوں کے گردے متاثر ہوتے ایسے میں ڈبلیو ایچ او نے ان ادویات کو بلیک لسٹ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details