اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں وکشمیر مسابقتی امتحان 24 اکتوبر کو ہوگا

جموں و کشمیر میں مسابقتی امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو جاری کیے جائیں گے۔ جو امیدوار مذکورہ تاریخ پر امتحانی داخلہ کارڈ ڈاون لوڈ کرنے سے قاصر رہیں گے وہ 20 اکتوبر کو یا اس سے قبل کمیشن کے سامنے آن لائن درخواست فارم اور آن لائن فیس بھرنے کے درخواست ثبوت کے ساتھ نمائندگی کر سکتے ہیں۔

جموں وکشمیر مسابقتی امتحان 24 اکتوبر کو ہوگا
جموں وکشمیر مسابقتی امتحان 24 اکتوبر کو ہوگا

By

Published : Oct 4, 2021, 11:41 AM IST

جموں و کشمیر مشترکہ مسابقتی ابتدائی امتحان 24 اکتوبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔ اس ضمن پبلک سروس کمیشن نے باضابطہ طور نوٹیفیکشن جاری کی ہے۔جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ امتحان دو شفٹ میں منعقد ہوگا۔ جس میں صبح 10سے 12بجے تک ایک شفٹ رکھا گیا ہے جبکہ دوسرا شفٹ دوپہر 2 بجے سے سپہر 4 بجے تک ہوگا۔

مسابقتی امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو جاری کیے جائیں گے۔ جو امیدوار مذکورہ تاریخ پر امتحانی داخلہ کارڈ ڈاون لوڈ کرنے سے قاصر رہیں گے وہ 20 اکتوبر کو یا اس سے قبل کمیشن کے سامنے آن لائن درخواست فارم اور آن لائن فیس بھرنے کے درخواست ثبوت کے ساتھ نمائندگی کر سکتے ہیں۔

پی ایس سی نے نوٹیفیکیشن کے ذریعے تمام امیدواروں کو آگاہ کیا ہے کہ 20 اکتوبر کے بعد کوئی بھی اعتراض یا دعوی قابل قبول نہیں ہوگا۔ جبکہ امتحان میں چار درجے کی سیکورٹی کی وجہ سے امتحان میں شامل ہونے سے قبل کم از 2 گھنٹے پہلے ہی رپورٹ کرنا ضروری ہے۔ جس میں پہلے سیشن کے لیے صبح 8بجے اور دوسرے سیشن کے لیے امیدواروں کے لئے دوپہر 1بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

اس کے علاوہ پی ایس سی کی جانب سے ان امیدواروں کو بھی مطلع کیا گیا ہے جنہوں نے گریجویشن رزلٹ کی تاریخ غلط درج کی ہے یا جن امیداروں نے اپنا ڈومیسائل سرٹیفیکٹ اپ لوڈ نہیں کیا ہے انہیں 5 اکتوبر شام کے 5بجے تک اپنے دستاویزات جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔واضح رہے پبلک سروس کمیشن کو اس مسابقتی امتحان کے لئے کل 30565 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details