سرینگر:ہر برس کی طرح اس برس بھی 7 مارچ کو جن اوشدھی دیوس Jan Aushadhi Diwas منایا گیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں خاص تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جن اوشدھی دیوس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے آن لائن خطاب کیا اور ان لوگوں سے بات کی جو جن اوشدھی ادویات Jan Aushadhi Medicine سے استفادہ کر رہے ہیں۔
سرینگر میں جن اوشدھی دیوس کا اہتمام ضلع سرینگر میں جن اوشدھی دیوس کے موقع پر پیر کے روز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوٹھی باغ میں ایک خاص تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں صحت ودیگر محکمہ کے کئی اعلی عہدیداران کے علاوہ کئی رضاکاروں اور طالبات نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں ماہرین نے جنرک ادویات کے استعمال اور جن اوشدھی پروجیکٹ کے فوائد سے متعلق حاضرین کو آگاہی دی اور ایسی کئی غلط فہمیوں کو دور کیا جوکہ ان کم قیمت جنرک ادویات سے متعلق لوگوں میں پائی جاتی ہے۔
اس موقع پر ماہرین نے کہا کہ 'یہ دوائیاں ایک عام برانڈڈ کمپنی کی ادویات کی طرح ہی کام کرتی ہیں اور ان ادویات میں ویسا ہی اثر پایا جاتا ہے۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ جن اوشدھی ادویات میں مارکیٹنگ کا کوئی معاملہ نہیں رہتا ہے، ایسے میں یہ ادویات ایک مینوفیکچرینگ یونٹ سے براہ راست دکانوں تک پہنچتی ہیں، جس وجہ سے یہ عام ادویات سے کم قیمت میں مل جاتی ہیں۔
اس کا مقصد یہی ہے کہ ان ادویات سے غریبوں کو فائدہ پہنچے جو بازار میں قیمتی ادویات خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے۔
واضح رہے جن اوشدھی ہفتہ ہر برس یکم مارچ سے 7 مارچ کے درمیان منایا جاتا ہے، اس دن کی مناسبت سے اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔