اردو

urdu

ETV Bharat / city

Jammu & Kashmir Police: جموں و کشمیر پولیس نے چینی شہری کو گرفتار کیا - جمو ں و کشمیر پولیس

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ "غیر ملکی، جس کی شناخت 47 سالہ یانگ زوہونگ کے طور پر ہوئی ہے اسے پولیس نے اس وقت پکڑا جب وہ گاندربل سے سرینگر آرہا تھا۔ گاندربل ضلع کشمیر کو لداخ سے جوڑتا ہے۔" Chinese National Arrested With Aadhaar card

جموں و کشمیر
جموں و کشمیر

By

Published : May 26, 2022, 9:47 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ہفتے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل ضلع میں ایک چینی شہری سے مختصر طور پر پوچھ گچھ کی گئی۔ یہ چینی لیہہ سے سرینگر کی طرف سفر کر رہا تھا اور اس کے پاس آدھار کارڈ بھی تھا۔Chinese National Arrested With Aadhaar card۔ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ "غیر ملکی،جس کی شناخت 47 سالہ یانگ زوہونگ کے طور پر ہوئی ہے اسے پولیس نے اس وقت پکڑا جب وہ گاندربل سے سرینگر آرہا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ "یانگ زوہونگ بذریعہ پرواز لیہہ پہنچے اور سڑک کے ذریعے کشمیر جانے سے پہلے کچھ دیر وہاں ٹھہرے تھے۔" پولیس افسران یہ جان کر حیران رہ گئے کہ یانگ کے پاس مہاراشٹرا سے جاری کردہ ان کے نام پر ایک آدھار کارڈ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ "کارڈ پر اس کا آدھار نمبر 364257589471 درج ہے۔ وہیں اس کے چینی پاسپورٹ - PE2110679 - ممبئی سے 2021 میں جاری کیا گیا تھا اور یہ 2026 تک کارآمد ہے۔ چین میں اس کی جائے پیدائش گانسو کے طور پر بتائی گئی ہے۔"

مزید پڑھیں:Chinese Citizen Arrested: بھارت-نیپال سرحد کے قریب چینی شہری گرفتار


ذرائع نے بتایا کہ "یانگ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ممبئی کی ایک کمپنی میں کام کرتا ہے جبکہ اسے یہاں آدھار کارڈ کی ضرورت پڑتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details