اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوم آزادی کے موقع پر ستیہ پال ملک کا خطاب

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کی۔

یوم آزادی کے موقع پر گورنر ستیہ پال ملک کا خطاب

By

Published : Aug 15, 2019, 1:39 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:24 AM IST

انہوں نے اپنے خطاب میں مرکز کے ذریعہ چل رہی ترقیاتی پروگرامز کی ستائش کی ۔

گورنر کی تقریر کا اہم موضوع دفعہ 370 کی منسوخی تھا۔

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی مرتبہ گورنر ستیہ پال ملک نے خطاب کیا اور انہوں نے اس کی منسوخی کا خیر مقدم کیا۔

یوم آزادی کے موقع پر گورنر ستیہ پال ملک کا خطاب

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو تبدیلیاں لائی ہیں وہ نہ صرف تاریخی ہیں بلکہ مستقبل جموں و کشمیر اور لداخ کے کی ترقی کے لے ایک نیا دروازہ کھولنے کا ضامن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان کی اپنی شناخت مفوظ رہے گی، بھارت کا آئین مختلف علاقوں میں بسنے والے باشندہ کو اپنی شناخت کو برقرار رکھنے میں معاون ہے۔'

ستیہ پال ملک نے کہا کہ جمعہ کو مظاہرہ ہوا کرتے تھے ، اب وہ بند ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی سرحد کی حفاظ کر رہے فوجیوں کے کارنامہ کو بھی سراہا۔ نیز جو ملک کی حفاظت میں ہلاک ہوئے انہیں بھی انہوں نے یاد کیا۔

انہوں نے اپنی تقریر کے اخر میں علاقے کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر شعبہ جات میں قدم بڑھائیں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 2:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details