اردو

urdu

ETV Bharat / city

گورنر کے مشیر کا حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر زور - VIJAY KUMAR

جموں وکشمیر کے گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں انسانی ترقی کے لیے یہ لازمی ہے۔

گورنر کے مشیر کا حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر زور

By

Published : May 23, 2019, 12:08 AM IST


انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ضروری ہے تا کہ زمین پر بقاء حیات کو یقینی بنایا جاسکے۔

مشیر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جموں وکشمیر سٹیٹ بائیوڈائیورسٹی بورڈ ، سٹیٹ فارسٹ ریسرچ انسٹی چیوٹ اور سکاسٹ کشمیر کی طرف سے شالیمار کیمپس میں حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس سال کا حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی دن کا موضو ع ہے 'ہمارا حیاتیاتی تنوع، ہماری خوراک اور ہماری صحت' اور اس میں خوراک اور صحت جیسے شعبوں کو فروغ دینے کے لئے بنیاد فراہم کرنے کی طرف توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details