جموں وکشمیر اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے ایک پریس کانفرنس میں ڈی ڈی سی اِنتخابات کے تیسرے مرحلے اور پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے اور انتظامات سے متعلق بتایا۔
ڈی ڈی سی انتخابات سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے کے کے شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کل 280 حلقے ہیں (ہر ضلع میں 14) کل 33 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جن میں کشمیر ڈویژن کے 16 اور جموں کے 17 حلقے شامل ہیں۔
تیسرے مرحلے میں صبح 7بجے تا دوپہر 2بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی سی اِنتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 305 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں کشمیر ڈویژن سے 166 اور جموں ڈویژن سے 139اُمیدوار ہیں۔305 امیدواروں میں سے 252 مرد اور 53 خواتین امیدوار ہیں۔
سرپنچ ضمنی اِنتخابات کے بارے میں کے کے شرما نے بتایا کہ 126 حلقے میں سے 66 حلقہ انتخابات میں کل پولنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 184 اُمیدوار میدان میں ہیں، جن میں 144 مرد اور 40 خواتین اُمید وار شامل ہیں ۔40 سرپنچ حلقوں میں بلا مقابلہ اِنتخاب کیا گیا ہے۔اسی طرح پنچ ضمنی انتخابات میں 1738 حلقے ہیں اور ان میں سے 798 بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ 327 حلقوں میں پولنگ ہوگی اور یہاں 749 امیدوار میدان میں ہیں۔
اسٹیٹ الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ 737648 رائے دہندگان تیسرے مرحلے میں اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریں گے۔ جس میں 385675 مرد اور 351973 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔