سرینگر:جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز سرینگر میں 'دی رسیسٹنس فرنٹ 'کے چار انڈر گراؤنڈ کارکن/ او جی ڈبلیوز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ملزمان بشارت احمد پامپوری ولد بشیر احمد پامپوری ساکن میدان پورہ سرینگر، عادل شفیع بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکن دریش کدل سرینگر، مزمل فیاض صوفی ولد فیاض احمد صوفی ساکن باغ سندر پائین کاک سرائے، کرن نگر سرینگر اور عادل مشتاق میر ولد مشتاق احمد میر ساکن باغ سندر پائین میدان پورہ سرینگر کو تخریبی سرگرمیوں کے بارے میں مخصوص معلومات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔"