اردو

urdu

ETV Bharat / city

"آزدی کا مہا اتسو" منانے کے تحت قومی ترانہ گانے کے مقابلے کا اعلان

قومی ترانہ مقابلہ یکم اگست سے شروع ہوکر 7 اگست تک جاری رہے گا۔ اس مقابلے میں جیتنے والوں کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Aug 2, 2021, 11:57 AM IST

Updated : Aug 2, 2021, 12:03 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے قومی ترانہ گانے 2021 کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ ملک جب آزادی کی 75ویں سالگرہ منارہا ہے اور "آزادی کا مہا اتسو" منانے کے تحت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی نگرانی میں انتظامیہ نے یہ پہل کی ہے۔ اس پہل میں تمام افراد اور گروپوں سے مقابلے میں حصہ لینے پر زور دیا گیا ہے۔
انفرادی زمرے میں لوگ دو گروپوں میں رکھے گئے ہیں۔ پہلا گروپ 13 سے 18برس کی عمر کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرے گروپ میں 18 سے زائد عمر کے لوگ شامل ہوں گے۔
یہ مقابلہ یکم اگست سے شروع ہوکر 7 اگست تک جاری رہے گا۔ اس مقابلے میں جیتنے والوں کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ پہلا انعام 25 ہزار روپے کا ہوگا، دوسرا 11 ہزار اور تیسرا انعام 5 ہزار روپے کا ہوگا۔

مزید پڑھیں:Educational Institutions: جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے میں مزید توسیع

اس مقابلے میں ضلع سطح پر کامیاب ہونے والے صوبائی کے سطح کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔جب کہ تمام شرکاء کو اس میں حصہ لینے پر توصیفی اسناد سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے جموں وکشمیر کے ڈومیسائل ہونے چاہیے اور ان کی عمر 13 برس سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

Last Updated : Aug 2, 2021, 12:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details