مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج جموں و کشمیر نان گزیٹیڈ الکٹرک ایمپلائیز یونین کی طرف سے یومیہ کم اجرت کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
نان گزیٹیڈ الکٹرک ایمپلائیز کا احتجاج
ملازمین کے صدر نے کہا کہ ملازمین کئی سالوں سے کم اجرت پر کام کر رہے ہیں جو نہ کے برابر ہے۔ کم تنخواہ سے ہمارے گھر کا گذارا نہیں ہو پا رہا ہے۔
ایمپلائیز کا احتجاج
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس لیے ہوئے تھے۔ جن پر 'ہمارے ساتھ انصاف کرو' کے نعرے درج تھے۔ اس دوران ملازمین کے صدر عمر بٹ نے کہا کہ ملازمین کئی سالوں سے کم اجرت پر کام کر رہے ہیں جو نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس سے ہمارے گھر کا گذارا نہیں ہورہا ہے۔ کم اجرت ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ سے ان کی تمام مانگوں کو پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں گوجر بھون تعمیر کیا جائیں: ڈاکٹر دیو آنند گوجر