اردو

urdu

ETV Bharat / city

کھیلو انڈیا: فن کاروں سے بات چیت - dhamali dance

جموں و کشمیر میں ہورہے کھیلو انڈیا سرمائی کھیل کے افتتاح کےموقع پر ای ٹی وی بھارت کےنمائندے نے فن کاروں سے بات کی۔

کھیلو انڈیا میں عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والےفن کاروں سے بات چیت
کھیلو انڈیا میں عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والےفن کاروں سے بات چیت

By

Published : Mar 7, 2020, 1:06 PM IST

ای ٹی وی بھارت نےکھیلو انڈیا کے افتتاح کے موقع پر دمالی رقص کا مظاہرہ کرنے والوں نے بتایا کہ ہمیں اس افتتاحی تقریب میں اپنے فن اور لوک رقص کا مظاہرہ کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھمالی رقص ہماری تہذیبی اور ثقافتی پہچان ہے۔

کھیلو انڈیا میں عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والےفن کاروں سے بات چیت

اس موقع پر موجود نوجوان دمالی رقص فن کار نے بتایا کہ یہ لوک رقص ہمیں وراثت میں ملی ہے۔ہم اپنے اس فن کو دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں۔خصوصی کشمیر کے لوک گیت اور لوک رقص کے تعلق سے اکثریت ناواقف ہے اور کھیلو انڈیا پلیٹ فورم کے ذریعہ ہمیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

ساتھ میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس طرح کے تقریب کا تسلسل بنا رہنا چاہیے۔کشیمر میں اس طرح کی تقریب کا اہتمام کم ہوتا ہے۔اگر اس طرح کی تقریب منعقد ہوتی رہے گی تو ہمیں اپنے فن کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details