جیسے جیسے سردیوں کا موسم قریب آرہا ہے۔پاکستان میں موجود شدت پسند لائن آف کنٹرول میں دراندازی اور ہندوستانی حدود میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر خفیہ اداروں نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے 12 شدت پسند دو گروپوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں۔ان شدت پسندوں نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے تربیت حاصل کی ہے۔ پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم (بی اے ٹی) ان شدت پسندوں کو کنٹرول لائن کو پار کرنے میں مدد کرے گی۔اسی وجہ سے ، پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم نے بھارتی فوج کی چوکیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
خفیہ اداروں نے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔ انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بتایا کہ عبد الفضل کی سربراہی میں لشکر کے چھ شدت پسند پونچھ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں۔
مرکزی حکومت نے اگست کو جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت کا درجہ دینے والا آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا تھا۔اس کے بعد ، پاکستان نے وادی کے لوگوں کو بہکانے کی کوشش کی، لیکن پاکستان اس میں ناکام رہا۔ تب سے ہی پاکستان لائن آف کنٹرول میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایک سینئر آئی پی ایس افسر نے بتایا کہ گرمیوں کا موسم ختم ہونے کو ہے۔ لہذا ، پاکستان وادی میں شدت پسندی کی کاروائیاں کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ ہندوستانی حدود میں شدت پسندوں کی دراندازی کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے اس گھنؤنے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے فوج پوری کوشش کرے گی۔
عہدیدار نے بتایا کہ ان سرگرمیوں میں مقامی نوجوانوں کی شرکت کم ہوئی ہے۔