نیشنل کانفرنس رہنما عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارتی حکومت وضاحت کرے کہ وہ طالبان کو شدت پسند تنظیم مانتی ہے یا نہیں؟ یا پھر بھارتی حکومت طالبان کو کس طرح دیکھتی ہے۔
عمر عبداللہ نے بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان شدت پسند گروہ ہے تو آپ ان سے بات کیوں کررہے ہیں؟ اور اگر نہیں ہے تو کیا آپ (مرکزی حکومت) اقوام متحدہ جائیں گے؟ کیا اسے شدت پسند تنظیم کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے؟
واضح رہے کہ اس سے قبل رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول پر کہا تھا کہ 'طالبان کا اثر کہیں نہ کہیں ضرور پڑے گا۔ اب کہاں پڑے گا، امریکہ پر کتنا پڑے گا، روس پر کتنا پڑے گا، چین پر کتنا پڑے گا - اس کا کوئی پتہ نہیں ہے'۔