مرکزی علاقے جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں سب سے اونچا قومی پرچم نصب کیا گیا۔ اس قومی پرچم کی اونچائی ڈیڑھ سو فٹ ہے۔ یہ کام گلمرگ میں تعینات انڈین آرمی کی جانب سے کیا گیا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر اس قومی پرچم کا افتتاح مہمان خصوصی 15 کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کیا۔Indian Army Hoists Tallest Tricolour In Shopian
اس تقریب پر سیول انتظامیہ کے اعلی افسران، جموں وکشمیر پولیس نارتھ کشمیر ڈی آئی جی اور فوج کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔ تقریب میں جموں و کشمیر کے سابق فوجیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔