مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جموں و کشمیر میں ہیلپرس اور سپر واٸیزرس خواتین نے کئی مہینوں سے تنخواہ واگذار نہ کرنے کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔
آئی سی ڈی ایس کارکنان کا احتجاج اطلاعات کے مطابق مختلف اضلاع سے وابستہ درجنوں ہیلپرس اور سپر واٸیزرس خواتین نے سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہوئیں۔ اس دوران انہوں نے کئی مہینوں سے تنخواہ سے محروم رہنے کے خلاف انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا ۔
احتجاج کے دوران ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر' ہمارے ساتھ انصاف کرو' کے نعرے درج تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون ہیلپر نے کہا کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس ہونے کے باوجود بھی ہم نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنا کام جاری رکھا جس کے دوران ہماری کئی خواتین ہیلپرس کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں '
انہوں نے انتظامیہ سے پرزور لفظوں میں اپیل کی کہ ان کی تنخواہ جلد از جلد واگذار کی جائے۔