جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز کہا کہ " مرکزی حکومت کا دعویٰ ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں یہ سب جھوٹ ہے اور یہاں عوام کو بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہے۔"
قبل ذکر ہے کہ کشمیر کے بزرگ علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی بدھ کی رات وفات کے بعد انتظامیہ نے خطے میں کرفیو اور مواصلاتی بلیک آؤٹ نافذ کردیا۔ تاہم کل رات موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ بحال کردیا گیا۔
محبوبہ کا کہنا ہے کہ "مرکزی حکومت جذبات کو ختم کرنے کے لیے خوف اور دباؤ پیدا کرنے کی غلط مہم جوئی کررہی ہے کیونکہ جذبات ختم نہیں ہوتے۔ دھوکہ اور غصے سے بھرے یہ جذبات جذب ہوتے ہیں اور ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتے ہیں۔"