اردو

urdu

ETV Bharat / city

Amit Shah to Visit J&K وزیر داخلہ امت شاہ کشمیر کا دورہ کریں گے - امیت شاہ جموں و کشمیرمیں عوامی ریلی سے خطاب کرینگے

بی جی پی ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ امت شاہ شمالی کشمیر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ جموں کے صوبے میں چناب خطے میں دوسری ریلی سے خطاب کریں گے، تاہم اس دورے کے لئے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ Amit Shah will address a public rally in Jammu and Kashmir

امت شاہ
امت شاہ

By

Published : Sep 4, 2022, 1:16 PM IST

سرینگر:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ رواں ماہ کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ کشمیر اور جموں صوبے میں دو عوامی جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امت شاہ جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا، فوج اور سکیورٹی فورسز کے اعلی افسران سے جموں و کشمیر کی سکیورٹی و تعمیراتی صورتحال پر جائزہ میٹنگ بھی کریں گے۔ Amit Shah to Address Public Rally in Jammu and Kashmir
بی جی پی ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ امت شاہ شمالی کشمیر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ جموں کے صوبے میں چناب خطے میں دوسری ریلی سے خطاب کریں گے،تاہم اس دورے کے لئے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے، اس کا انتخاب مرکزی وزارت داخلہ ہی طے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان عوامی جلسوں میں امت شاہ جموں و کشمیر کے پہاڑی آبادی کے لئے قبائلی درجہ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہاڑی طبقے کی آبادی گزشتہ کئی برسوں سے قبائلی درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن کسی بھی حکومت ان کے اس مطالبہ پر توجہ نہیں دی ۔
جموں کشمیر کی گجر آبادی پہاڑی آبادی کو قبائلی درجہ دینے کی سخت مخالف ہے، ان کا کہنا ہے کہ پہاڑی آبادی زبان پر قبائلی درجہ نہیں لے سکتے ہیں کیونکہ یہ آبادی گجر آبادی سے اقتصادی و تعلیمی لحاظ سے کافی آگے ہے۔
گزشتہ مہینوں میں پہاڑی طبقے کے سرکردہ رہنماؤں نے امت شاہ سے ملاقات کی ،اور ان کے سامنے اپنا مطالبہ پیش کیا۔ اس سے قبل امت شاہ نے جموں کشمیر کا کئی مرتبہ دورہ کیا ،اور رواں سال کے مارچ میں انہوں سرینگر میں پنچایتی راج ممبران کے بڑے جلسے سے خطاب کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details