اجلاس کے دوران ڈی جی پی نے سماج میں ماحول بگاڑ نے اور امن و امان کی فضا کو مکدر کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ پولیس ہیڈ کوارٹر جموں میں منعقدہ اجلاس میں جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ بی ایس ایف کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکوریٹی صورتحال اور پولیس کے رول کا جائزہ لیا گیا۔
دلباغ سنگھ نے عہدیداروں کو عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھنے اور ان کی معاونت کرنے والوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی برقراری کےلیے پولیس اور دیگر سیکوریٹی ایجنسیوں میں بہتر تال میل ضروری ہے۔ انہوں نے دراندزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے سرحدی علاقوں میں متحرک ہونے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا اور سیکوریٹی انتظامات میں سختی لانے کی بھی ہدایت دی۔